دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
فرحت خان ڈالرز ذخیرہ کرنے میں ملوث ۔
No image فرحت خان ڈالرز ذخیرہ کرنے میں ملوث رہی ہیں، ایف آئی اے نے انہیں نوٹسز بھی بھجوائے تاہم، اس پر پیش رفت نہ ہوئی۔
فرحت خان نے جنوری سے ستمبر، 2021 کے دوران غیرملکی کرنسی اکائونٹ میں تقریباً ڈھائی لاکھ ڈالرز جمع کروائے۔
تفصیلات کے مطابق، پاکستان میں ایسے وقت میں جب ڈالر کے مقابلےمیں روپے کی قدر گرتی جارہی ہے، فرحت شہزادی مارکیٹ سے ڈالر خریدنے میں مصروف ہیں۔
فرحت خان نے جنوری سے ستمبر، 2021صرف نو ماہ کے دوران اپنے غیرملکی کرنسی اکائونٹ میں 249650 ڈالرز جمع کیے اور اس کے ذرائع بھی نہیں بتائے۔
ایف آئی اے نے4دسمبر،2021کو فرحت شہزادی کو انکوائری نوٹس بھیجا تھا اور اس بابت تفصیلات طلب کی تھیں۔
تاہم، چارہ ماہ سے زائد کا عرصہ گزرجانے کے باوجود اس تحقیقات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔
فرحت خان ان 100افراد میں شامل تھیں جوکہ ڈالرز یا تو جمع کررہے تھے یا بیرون ملک بھجوارہے تھے۔
یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ عمران خان کے اقتدار میں آتے ہیں فرحت خان کی دولت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
میڈیا نیوز کے مطابق فرحت خان نے 2019میں ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے بھی فائدہ اٹھایا۔ اور ٹیکس ایمنسٹی اسکیم 2019کے تحت 32کروڑ 80 لاکھ روپے ظاہر کیے۔
واپس کریں