دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پاکستان اور بھارت بات چیت تک مسئلہ کشمیر برقرار رہے گا: فاروق
No image بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر اس وقت تک ختم نہیں ہو گا جب تک بھارت پاکستان سے بات نہیں کرتا اور کئی دہائیوں سے تلے ہوئے مسئلے کا حقیقی حل تلاش نہیں کرتا۔

فاروق عبداللہ دہلی میں ایک کتاب کی ریلیز کے موقع پر بات کر رہے تھے۔ کتاب ’’اے لائف اِن دی شیڈوز اے میموئیر‘‘ را کے سابق سربراہ اے ایس دولت نے لکھی ہے۔ نہ صرف کشمیر کا مسئلہ، بلکہ اس وقت تک کشیدگی برقرار رہے گی جب تک بھارت اپنے پڑوسی سے بات نہیں کرتا اور اس کا حقیقی حل تلاش نہیں کرتا۔ این سی لیڈر نے پاکستان کا نام لیے بغیر کہا۔
واپس کریں