روس کا افغان طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنےکی جانب بڑا قدم

غیر ملکی میڈیا کے مطابق طالبان سفارتکار جمال گروال کو ماسکو میں افغان ناظم الامور تسلیم کر لیا گیا ہے۔
ترجمان روسی وزارت خارجہ ماریہ زخروا کےمطابق اقدام دوطرفہ تعلقات کی مکمل بحالی کی جانب قدم ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس اگست میں طالبان کی حکومت کے قیام کے بعد سے بین الاقوامی برادری نے افغانستان کی نئی حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا اور کہا تھا کہ افغانستان حکومت کو تسلیم کرنے کا فیصلہ طالبان کے اقدامات دیکھنے کے بعد کریں گے۔
واپس کریں