دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
26جنوری ’’بھارت کا یوم جمہوریہ‘‘کشمیر ی عوام کے لیے یوم سیاہ ، آزاد کشمیر بھر میں بڑے جلوس
No image دارالحکومت مظفرآباد میں بڑی احتجاجی ریلی جبکہ کل جماعتی حریت کانفرنس اور جموں وکشمیر لبریشن کمیشن کے زیر اہتمام اسلام آباد میں بڑا احتجا جی مظاہرہ ہو گا ۔
اس دن کو منانے کا مقصد مقبوضہ جموں وکشمیر میں قابض بھارتی افواج کی جانب سے وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں ، بے گناہ کشمیریوں کی زیر حراست ہلاکتوں اور مسلسل مظالم کی طرف دنیا کی توجہ دلانا ہے ۔ جموں و کشمیر لیبریشن کمیشن کے اہتمام آزاد کشمیر بھر میں احتجاجی ریلیاں ، جلوسوں اور پروگرامات کا انعقاد کےا جائے گا ۔ جموں و کشمیر لیبریشن کمیشن سے جاری پریس ریلیز کے مطابق دارالحکومت مظفرآباد سمیت تمام ضلعی ہیڈ کوارٹر پر احتجاجی ریلیز منعقد کرنے کے لیے ڈائریکٹر اپریشن جموں وکشمیر لبریشن کمیشن راجہ محمد اسلم خان کے آفس میں پروگرامات کے انعقاد کے لیے اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں آمدہ تقریب کے حوالے سے انتظامات کاجائزہ لیا گیا اور طے کیا گیا کہ احتجاجی رےلےزکے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوساءٹی کے رہنماں سے رابطہ کیا جائے گا تاکہ عوام کی بھر پور شرکت ہوسکے ۔ ڈائرکٹر لبریشن کمیشن راجہ محمد اسلم خان کہا کہ26 جنوری بھارت کا یوم جمہوریہ ہے ۔ جبکہ حقیقت میں یہ اس نام نہاد بھارتی سامراج کے چہرے پر پڑا وہ سنہری نقاب ہے جس کی آڑ لے کر بھارت اپنا مکروہ ظالمانہ سامراجی چہرہ چھپا کر دنیا کو دھوکا دیتا ہے ۔

بھارت دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کا ڈھونگ رچائے خود کو ایک سیکولر جمہوری ملک ثابت کرنے کا ڈھول پےٹ رہا ہےجبکہ دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک ہونے کا دعوداربھارت جموں وکشمیر کے عوام کو ان کا جمہوری حق’’حق خودارادیت‘‘ دینے سے مسلسل انکار ی ہے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں میں تعین کردہ اصولوں کی نفی کی بنا ء پر ا س کو کوئی حق حاصل نہیں کہ وہ یوم جمہوریہ منائے ۔ اس دن کوکشمیر ی یوم سیاہ منا کر بھارت کا مکروچہرہ اقوام عالم کے سامنے بے نقاب کرتے ہیں کہ اس نے جمہوریت کے لبادے میں کشمیر ی وبھارتی مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے ۔ بھارت کے ےوم جمہورےہ کے موقع پر دنیا بھر میں بسنے والے کشمیر ی مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیوں پر احتجاج کرتے ہوئے مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں کہ آزادی کی اس تحریک میں وہ اکیلے نہیں ہیں ۔ دارالحکومت مظفرآباد میں 26 جنوری کو جموں وکشمیر لبریشن کمیشن کے زیر اہتمام دن 10 بجے اولڈ سیکرٹریٹ(برہان مظفروانی شہید چوک) میں احتجاجی جلسہ ہوگا جس سے وزیراعظم آزاد کشمیر خطاب فرمائیں گے ،جس کے بعدگھڑی پن تک ریلی نکالی جائے گی جس کی قیادت سینئر موسٹ وزیر حکومت جناب خواجہ فاروق احمد فرمائیں گے ۔ اس پروگرام میں وزراء کرام، کل جماعتی حریت کانفرنس کے زعما ء سیاسی جماعتوں کے قائدین، سول سوساءٹی کے نمائندگان، سرکاری ملازمین، سکولوں کے اساتذہ کرام اور بچوں سمیت دیگر بڑی تعداد میں ہر شعبے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گےجبکہ اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر کل جماعتی حریت کانفرنس اور جموں وکشمیر لبریشن کمیشن کے زیر اہتمام بڑا احتجا جی مظاہرہ ہو گا ۔
واپس کریں