دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پنجاب میں خان صاحب کی دو لتّی ۔ احتشام الحق شامی
No image خبروں کے مطابق سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں واپس جانے کا عندیہ دیا ہے اور صدر مسلم لیگ(ق) چوہدری شجاعت حسین نے سابق وزیرِ اعلی پنجاب پرویز الہی کی پارٹی رکنیت معطل کر دی ۔ ایک اور خبر کے مطابق عمران خان نے خیبر پختون خواہ اسمبلی کو فی الحال بحال رکھنے کا اعلان بھی کیا ہے ۔
اور تو اور خان صاحب نے چوہدری پرویز الہی کے زخموں پر نمک چھڑکتے ہوئے انہیں ق لیگ کو پی ٹی آئی میں ضم کرنے کا مشورہ بھی دے ڈالا ہے اور ساتھ میں یہ بھی فرمایا کہ چوہدری پرویز الہی کے پاس اب کوئی اور راستہ بھی نہیں ہے یعنی کہ چوہدری صاحب اب کسی دوسری سیاسی جماعت میں جانے کے قابل بھی نہیں رہے ۔

عمران خان نے جہاں ایک جانب اپنی ہی حکومتی پنجاب اسمبلی تڑوا کر اپنے وزیرِا علی پرویز الہی کو گھر بھیجا تو ساتھ ہی چوہدری برادران میں پھوٹ ڈلوا کر پرویز الہی کو نہ گھر کا چھوڑا اور نہ سیاست کے قابل رکھا جبکہ خود یعنی عمران خان واپس قومی اسمبلی میں سیاست کرنے جا رہے ہیں ۔ عمران خان نے سب سے بڑے اور اہم صوبے پنجاب میں اپنے ہی پیر پر کلہاڑی مار کر پرویز الہی سے کس بات کا انتقام لیا ہے کہ چوہدری صاحب نہ گھر کے رہے نہ گھاٹ کے ۔

ابھی کچھ ہی عرصہ قبل چوہدری پرویز الہی کی جانب سے عمران خان کے بارے میں ان کی نیپیاں بدلنے سے متعلق ایک بیان دیا گیا تھا اور پھر چوہدری صاحب نے سابق قمر باجوہ کے خلاف عمران خان کو بیان بازی کرنے سے منع کیا تھا ۔ ہو سکتا ہے خان صاحب نے چوہدری صاحب کی جانب سے اسی بے ادبی کے باعث ان سے بدلا لیا ہو ۔
واپس کریں