دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آئینی تقاضا ہےکہ سکیورٹی ادارے عمران خان کو بطور وزیراعظم ڈیل نہ کریں، فضل الرحمان
No image ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سفیرکی کیبل اور سکیورٹی معاملات پر عسکری قیادت اپوزیشن کو اعتماد میں لے، سکیورٹی کی بریفنگ کے قانونی مستحق اب عمران خان نہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ ڈی جی آئی ایس آئی کوبلا کربریفنگ لے،حقیقت کیا ہے، عمران خان کے خلاف اسمبلی کی اکثریت عدم اعتماد کرچکی ہے، عمران خان اس ملک کے قانونی وزیراعظم نہیں رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر اور عمران خان آئین شکنی کے مرتکب ہوئے ہیں، ایک ایک منٹ ملک کے لیے بھاری ثابت ہو رہا ہے، اس ڈرامے کا ڈراپ سین فوراً ہوجانا چاہیے۔
واپس کریں