دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
وزیراعظم عمران خان کا اسمبلی سے استعفے دینے کے آپشن پر غور
No image تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کی صورت میں وزیر اعظم عمران خان اسمبلیوں سے استعفے دینے کا کارڈ استعمال کر سکتے ہیں جس سے نئی حکومت بحران سے دوچار ہو جائے گی۔
اس وقت قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ارکان کی تعداد155 ہے جبکہ ممبران کی کل تعداد342ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم اس تجویز پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں کہ تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کی صورت میں پی ٹی آئی کے تمام ممبران اسمبلی مستعفی ہو جائیں، اگر پی ٹی آئی اور ا ن کے اتحادی جو اگرچہ اب تعداد میں کم رہ گئے ہیں قومی اسمبلی سے مستعفی ہو جائیں تو نئی حکومت کا چلنا مشکل ہو جا ئے گا اور اتنی تعداد میں ضمنی الیکشن کرانا بھی مشکل ہو گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہی مشق پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بھی بیک وقت کی جا ئے گی کیونکہ وزیر اعظم یہ سمجھتے ہیں کہ فوری طور پر الیکشن میں جانا ان کے لیے سود مندثابت ہوگا۔

خیبر پختونخوا کے بلدیاتی الیکشن کے حالیہ نتائج ان کے لیے حوصلہ افزا ہیں اور عمران خان کو انتخابی مہم کے لیے امریکا مخالف بیانیہ بھی مل گیا ہے۔

ذرا ئع کا بتانا ہے کہ پی ٹی آئی کے منحرف ممبران اسمبلی استعفے نہیں دیں گے۔
واپس کریں