دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پاکستان،صحافیوں کے لیے پانچواں غیر محفوظ ملک ۔رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز
No image گزشتہ دو دہائیوں کے دوران دنیا بھر میں تقریباً 1,700 صحافی مارے جا چکے ہیں۔ اوسطاً سالانہ 80 سے زیادہ۔ گزشتہ 20 سالوں کے دوران صحافیوں کے لیے تنازعات کا شکار عراق اور شام دو خطرناک ترین مقامات تھے۔”پاکستان نے 2002 سے 2022 تک 93 صحافیوں کی موت دیکھی، جس سے یہ صحافیوں کے لیے پانچواں غیر محفوظ ملک بنا“۔

رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز کی حالیہ رپورٹ میں مذید کہا گیا ہے کہ ہم نے بہت سے ایسے کیسز دیکھے ہیں جہاں صحافیوں کو صرف ان کے کام کرنے کی سزا دی گئی۔ آزادی اور جرات کا مظاہرہ کرنے والے صحافیوں کو اکثر دھمکیاں دی جاتی ہیں اور قتل بھی کیا جاتا ہے، میڈیا ہاؤسز کو مجبور کیا جاتا ہے کہ وہ عوام کو آگاہ کرنے اور اپنے صحافیوں کو محفوظ رکھنے کا مشکل انتخاب کریں۔
واپس کریں