دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
بھارت کی ریاستی دہشت گردی، کشمیر لبریشن کمیشن سوشل میڈیا یونٹ اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔نجیب الغفور خان
No image اسلام آباد( بیدار رپورٹ) مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو عالمی برادری کے سامنے لانے کے حوالہ سے سوشل میڈیا کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔طلباء کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے سوشل میڈیا کا بھر پور استعمال کریں۔ جموں و کشمیر لبریشن کمیشن ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے لا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار نمل یونیورسٹی کے دورہ کے موقع پر ڈائریکٹر جموں وکشمیر لبریشن کمیشن(میڈیا ونگ) سرور حسین گلگتی اور انچارج سوشل میڈیا یونٹ نجیب الغفور خان طلباء کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر پروفیسر وارث علی، پروفیسر ڈاکٹر نسبت علی ملک اور پروفیسر احتشام اظہر اور طلباء کے ساتھ عصر حاضر میں سوشل میڈیا کی اہمیت اور کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر اور خصوصا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کو سوشل میڈیا کے ذریعے اجاگر کرنے کے مختلف طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔ انچارج سوشل میڈیا جموں و کشمیر لبریشن کمیشن نجیب الغفور خان نے جموں و کشمیر لبریشن کمیشن کے سوشل میڈیا یونٹ کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سوشل میڈیا کے تیز رفتار دور میں کشمیریوں کی جدوجہد کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے اور بھارت کی ریاستی دہشت گردی کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کے لئے جموں و کشمیر لبریشن کمیشن کا سوشل میڈیا یونٹ 24/7 اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ جموں و کشمیر لبریشن کمیشن مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی فورمز پر بہترین انداز میں اجاگرکرنے کے لئے لبریشن کمیشن کا سوشل میڈیا یونٹ انتہائی متحرک ہے۔

انہوں نے طلباء سے کہا کہ وہ مسئلہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال اور معصوم کشمیریوں کی آواز بننے اور بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کے جموں و کشمیر لبریشن کمیشن کے سوشل میڈیا پیجز کو ضرور وزٹ کیا کریں جہاں پر مسئلہ کشمیر، بھارتی مظالم اوورسیز کشمیریوں اورمقبوضہ کشمیر کے حوالے سے عالمی سطح پر رونما ہونے والی تازہ ترین اپڈیٹس ملتی ہیں، جن کو لائک شئیر کرکے حق خود ارادیت کے لئے برسر پیکار کشمیریوں کی آواز بن سکتے ہیں۔ انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ سوشل میڈیا کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے ادارے کے پیجیز کے ذریعے بھارتی بربریت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو انسانی حقوق کے اداروں کے ساتھ ٹیگ اور شیئر کریں۔

ڈائریکٹر (میڈیا ونگ) سرور حسین گلگتی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے حوالہ سے سوشل میڈیا کا اہم کردار ہے، الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے بعد اب سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا کے شعبہ میں بھی ایک انقلاب برپا ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیر میں حالات کشیدہ ہیں اور بھارتی فوج کی جانب سے مظاہرین پر فائرنگ اور مظالم سوشل میڈیا کہ ذریعے سب سے پہلے بھارتی مظام کو دنیا کہ سامنے لانے کا جو سلسلہ شروع کیا وہ آج بھی جاری ہے، بھارتی فوج کی جانب سے پیلٹگنزکے استعمال سے اب تک ہزاروں کشمیری بینائی سے محروم جبکہ سینکڑوں شہید بھی ہوچکے ہیں۔ اس موقع پر مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر ڈاکیومنٹریزتیار کرنے اور سوشل میڈیا ایکسپرٹس کی کانفرنس کے انعقاد کا بھی فیصلہ ہوا۔جموں وکشمیر لبریشن کمیشن اور نمل یونیورسٹی کے مابین جلد ہی ایک MOU سائن ہوگا۔ میٹنگ کے بعد آفیسران نے کو یونیورسٹی کا وزٹ کروایا گیا۔ڈائریکٹر جموں و کشمیر لبریشن کمیشن نے بھرپور تعاون پر پروفیسر وارث علی اور دیگر کا شکریہ ادا کیا۔
واپس کریں