دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کا تحریری جواب
No image الیکشن کمیشن آف پاکستان میں پی ٹی آئی کے تحریری جواب میں مندرجہ ذیل ہستیوں کو بھی فارن فنڈنگ کیس میں ذمہ دار ٹہرایا گیا ہے کہ ان افراد نے غیر قانونی طور پر بینک اکاؤنٹس کھولے مذید یہ کہ پی ٹی آئی نے 11 اکاونٹس سے اظہار لاتعلقی کیا اور کہا یہ غیر قانونی طور پر کھولے گئے نیز یہ کہ مندرجہ ذیل افراد مذکورہ غیر قانونی اقدام کرنے والوں میں شامل تھے۔

بقول پی ٹی آئی یہ اکاؤنٹس اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، گورنر خیبر پختون خواہ شاہ فرمان، گورنر سندھ عمران اسماعیل، صوبائی سینئر وزیر پنجاب وزیر میاں محمود رشید،، پی ٹی آئی ارکان ثمر علی خان، سیما ضیاء، پی ٹی آئی ایم این اے نجیب ہارون، سابق صدر پی ٹی آئی سندھ جہانگیر رحمان، اہم رکن پی ٹی آئی خالد مسعود، سابق جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی کے پی کے ظفر اللہ خٹک اور عمران خان کے قریبی ساتھی نعیم الحق مرحوم اور احسن رشید نے کھولے۔

کہا تھا نہ کہ خود چور نہیں ہے اگلے نے آگے بندے رکھے ہوئے ہیں۔
ابھی تو خان اترا نہیں،جب اترے گا تو کیا کیا سننے،پڑھنے اور دیکھنے کو ملے گا،اس کا اندازہ لگانا مشکل نہیں۔
واپس کریں