دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
جموں و کشمیر نئی دہلی کی غلط پالیسیوں کا شکار ہے: کانگریس
No image کانگریس کے سینئر رہنما غلام احمد میر نے کہا کہ جموں و کشمیر بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کی غلط پالیسیوں کا شکار ہے جو جمہوریت کی بنیاد کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کانگریس لیڈر نے کہا کہ جموں و کشمیر نے بی جے پی کے تحت اپنی شناخت کھو دی ہے اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ریاست کی بحالی کی لڑائی میں اس کا ساتھ دیں۔

"بی جے پی حکومت نے جموں و کشمیر کو مختلف شعبوں میں تباہ کر دیا ہے، کیونکہ اس نے اپنی شناخت، حیثیت، نوکریوں، زمینوں، تجارت اور ٹرانسپورٹ اور کاروبار کے مواقع کھو دیے ہیں، اس کے علاوہ علاقے میں جو بھی انتخاب اور بھرتیاں ہوئیں، بدعنوانی اور گھوٹالے دیکھنے میں آئے"۔ جموں و کشمیر کانگریس کے سربراہ وقار رسول وانی نے کہا۔

انہوں نے کہا کہ روشن مستقبل، قیمتوں پر کنٹرول اور سالانہ دو کروڑ نوکریوں کے نام پر لوگوں کا استحصال کیا جاتا ہے۔ لیکن نفرت اور تقسیم کی سیاست کے علاوہ ان کے تمام وعدے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر ایک تاریخی ریاست تھی جہاں ملک کی بیشتر ریاستوں کے مقابلے بہت بہتر حالات زندگی تھے، لیکن اب اسے سیاسی غیر یقینی کی فضا میں دھکیل دیا گیا ہے۔
واپس کریں