دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پراجیکٹ عمران،ناکامی یتیم ہوتی ہے اس کو کوئی گود نہیں لیتا۔
No image محمد اسلم :۔فیصلہ ہوا کہ عمران کے ذریعے ملک میں تبدیلی لانی ہے۔ اس کے پیچھے اصل مفاد ادارہ جاتی تھا اس لئے باقاعدہ ڈاکٹرائن پیش کیا گیا۔
تبدیلی کامیابی سے لائی گئی۔ اس نیم مارشل لا کو ہائبرڈ نظام کہا گیا اور ادارے کے ملازمین اور عمران کا فین کلب اسے سیم پیج کا نام بھی دیتے تھے۔

ادارے کے ملازمین اور فین کلب کے گٹھ جوڑ کا نتیجہ کیا نکلا؟

سی پیک بند ہو گیا، جنرل عاصم سلیم باجوہ کی بطور چیئرمین سی پیک اتھارٹی تعیناتی سی پیک پراجیکٹ کو بند کرنے کا سرکاری اعلان تھا۔ لازمی طور پر چین ناراض ہو گیا۔
عرب ممالک کی تنظیم او آئی سی کے متوازی تنظیم بنانے کے منصوبے بنائے گئے۔ عرب ناراض ہو گئے۔

افغانستان میں امریکیوں کے انخلا کو طالبان کے غلامی کی زنجیریں توڑنے کی تقریر یں اور کابل میں چائے کی پیالی والی تصویریں واشنگٹن کی ناراضی کا باعث بنیں۔ امریکہ پاکستان کو سب سے زیادہ امداد دینے والا ملک ہے۔
بھارت کے ساتھ تعلقات میں گرم جوشی تو پہلے سے ہی ٹھنڈی کر دی گئی تھی۔

نتیجہ پاکستان دنیا میں تنہا، معاشی طور پر کنگلا، سماجی طور پر بُری طرح منقسم۔
اب پراجیکٹ کی ناکامی کی ذمہ داری ادارہ عمران کی نااہلی پر ڈال رہا ہے اور عمران کہتا ہے کہ اسے ادارے نے کام نہیں کرنے دیا۔

ناکامی یتیم ہوتی ہے اس کو کوئی گود نہیں لیتا۔
واپس کریں