دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مودی حکومت نے شوپیاں میں جماعت اسلامی کی نو جائیدادیں سیل کر دیں۔
No image بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں مودی حکومت نے علاقے کی جماعت اسلامی کی کم از کم نو جائیدادوں کو سیل کرنے کا حکم دیا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ شوپیاں نے ان جائیدادوں کے بارے میں حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے اسکول کی عمارت بھی شامل ہے۔

یہ فیصلہ خوفناک ریاستی تحقیقاتی ایجنسی کی درخواست پر لیا گیا، جس کی سربراہی آر آر سوین ہے، جو بی جے پی اور آر ایس ایس سے وابستہ ہیں۔ یہ ہدایات کالے قانون، غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ 1967 کے تحت جاری کی گئی ہیں۔ ہندوستان پہلے ہی جماعت اسلامی، جموں و کشمیر پر پابندی لگا چکا ہے۔
واپس کریں