دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
کرنل خان محمد خان کی سالانہ برسی ۱۱نومبر کو منائی جائے گی
No image پلندری(بیدار رپورٹ)بابائے پونچھ خانصاحب الحاج کرنل خان محمد خان کی سالانہ برسی ۱۱نومبر بروز جمعہ پلندری مسجد گرائونڈ میں دن 10بجے شایان شان طریقہ سے منائی جائے گی ، تفصیلات کے مطابق خانصاحب کی سالانہ برسی کی 07:30بجے کیڈٹ کلالج پلندری کے کیڈٹس مزار پر سلامی دے گے اور اس کے بعد 8:30بجے قرآن خوانی شروع ہو گی اور 09:30بجے دعا ہو گی ، بعد از اںمسجد گرئو نڈ پلندری میں برسی کی تقریب کا آغاز ہو گا، تقریب میں مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر ، پی پی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری محمد یاسین ، صدر جے کے پی پی سردار حسن ابراہیم خان ، جے یو آئی آزاد کشمیر کے سربراہ مولانا سعید یوسف اور دیگر مقررین خطاب کریں گے مقررین خانصاحب کی سیاسی و سماجی خدمات پر روشنی ڈالیں گے اور انہیں بھرپور خراج عقیدت پیش کیا جائے گا ۔
واپس کریں