دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
عمران بتائیں، ابھی تک ایف اے ٹی ایف سے کیوں نہیں نکل سکے؟
No image نیوز ڈیسک: پی ٹی آئی کے باغی ایم این اے احمد حسن ڈیہڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی وفاداری تبدیل کرنے میں عمران خان کو ہی اپنا استاد مانتا ہوں۔عمران خان نے ن لیگ کے 12 ایم پی ایز سے مل کر وفاداری تبدیل کرنے کی بنیاد رکھی تھی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے لوگوں سے عمران خان ملیں تو کہتے ہیں وکٹ گرا دی، خان صاحب، ہمارا کُتا، کُتا، آپ کا کتا ٹومی، کتنی خطرناک بات ہے کہ نیوٹرل کو جانور کہہ کر ان کو میسج دے رہے ہیں؟
پی ٹی آئی کے باغی رکن قومی اسمبلی احمد حسن نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں آٹے، دال میں نہ الجھاؤ، بین الاقوامی امور دیکھنے دو، عمران بتائیں، ابھی تک ایف اے ٹی ایف سے کیوں نہیں نکل سکے؟ انہوں نے مذید کہا کہ خان صاحب آپ کی کامیابی کے جھنڈے ہم نے بہت دیکھ لیے ہیں، عمران خان کی شکل نہیں، نظریہ دیکھ کر آئے تھے۔
احمد حسن نے کھلے الفاظ میں کہا کہ وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی شروع سے ہی مائنس ون کے دلدادہ ہیں، شاہ محمود قریشی کو لابنگ کرنے پر ہی زرداری صاحب نے نکالا تھا، شاہ محمود اب بھی مائنس ون کی پالیسی پر کام کر رہے ہیں۔حالات سے لگتا ہے کہ حکومت کو جہانگیر ترین کی بد دعا لگی ہے، جہانگیر ترین اور علیم خان پر بڑے ظلم کیے گئے۔
واپس کریں