دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مجھے ننگا کر کے میری وڈیو بنائی گئی۔زندہ لاش کی طرح روز جیتا مرتا ہوں
No image تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی نے کہا ہے کہ عزت کو تار تار کیا گیا، زندہ لاش کی طرح روز جیتا مرتا ہوں۔ظالموں ارشد شریف تو شہید ہو چکا مجھے کیوں چھوڑا، میں تو زندہ ہوتا اور مرتا ہوں، میں جب سوتا ہوں تو پندرہ منٹ بعد انکھ کھل جاتی ہے، پوچھتا ہوں کیا ایک ٹویٹ میرا جرم تھا۔ مجھے ننگا کر کے میری وڈیو بنائی گئی، اسی طرح فیصل فہیم اور ایاز کو بھی چوک میں ننگا کیا جائے۔تین نقاب پوش افراد مجھے گھر سے نامعلوم مقام پر لے گئے، مجھے برہنہ کرکے ویڈیوز بنائی گئیں۔
اعظم سواتی نے کہا کہ ہوش میں آیا تو ایک شخص دوسرے کو کہہ رہا تھا سیکٹر کمانڈر اور جنرل فیصل کو بتائیں سواتی نیم مردہ ہے، میں نے متعلقہ جج کو نازک اعضاء پر تشدد دکھانے کی پیشکش کی، مگر معزز جج نے سوجن اور تشدد کے نشانات کا کہیں ذکر نہیں کیا۔
دریں اثنا سینیٹر اعظم سواتی پہلے بھی کہ چکے ہیں کہ ملک کی اعلیٰ عدالتیں اور بین الاقوامی فورم میرے ساتھ ہونے والی جسمانی و اخلاقی زیادتیوں سے پردہ اٹھائے گا، مجھ پر تشدد کے ذمہ دار رانا ثناءاللہ یا حکومت نہیں، یہ چھوٹے اداکار ہیں، ایف آئی اے بتائے کہ کس کے کہنے پر صرف ایک ٹویٹ پر مجھ پر ایف آئی آر کاٹی گئی۔ انہوں نے مذید کہا تھا کہ ایف آئی اے نے مجھے کن نامعلوم سفید لباس والوں کے حوالے کیا؟ ، اداروں کی ناک کے نیچے مجھ پر یہ سب کیا گیا، پمز کے ڈاکٹروں سے پوچھا جائے کہ مجھ پر تشدد کے نشانات کس کے کہنے پر مٹائے، عدالتوں سے پوچھا جائے گا کہ بار بار میرا جسمانی ریمانڈ دیتے رہے۔
واپس کریں