ملک کے غدار اور بدمعاش ایک جال میں پھنس رہے ہیں: عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے ملک کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں کارکنوں اورحامیوں کے نام پیغام جاری کیا ہے۔
وزیراعظم نے صوفی بزرگ شمس تبریز سے منسوب ایک قول ٹوئٹ کیا اور لکھا کہ ملک کے غدار اور بدمعاش ایک جال میں پھنس رہے ہیں۔صوفی بزرگ شمس تبریز سے منسوب قول میں کہا گیا ہے کہ سازشیوں اورجعلسازوں سے نہ گھبراؤ، اگرچند لوگ آپ کو نقصان پہنچانے یا پھنسانے کی کوشش کررہے ہیں تووہ اللہ کی پکڑ سے نہیں بچ سکتے۔
قول میں لکھا ہے کہ گڑھا کھودنے والے خود گڑھے میں گِریں گے، ہر بُرائی کا انجام بُرا اور اچھائی کا صلہ اچھا ہوتا ہےتو انصاف میں یقین رکھو اور باقی سب چھوڑ دو۔
واپس کریں