دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
فواد چوہدری کا تقریب سے خطاب، شرکا کو ’ڈیزل‘ کے نعرے لگانے سے روک دیا
No image اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے تقریب سے خطاب میں شرکا کی جانب سے ’ڈیزل‘ کے نعرے مارنے پر شرکا کو روک دیا۔
تقریب سے خطاب میں فواد چوہدری نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو ’چھوٹا ڈان‘ پکارتے ہوئے کہا کہ چھوٹا ڈان کہتا ہے ملک میں قومی حکومت بناؤ جس میں پی ٹی آئی نہ ہو۔انہوں نے کہاکہ عقل کے اندھے کہتے ہیں ڈاکوؤں کی حکومت بناؤجوچوروں کو بچائے، سب جانتے ہیں کہ بین الااقوامی سامراج کے ایجنٹ کون ہیں، اپنے بچوں کو ڈاکوؤں اور چوروں کے حوالے نہیں کریں گے۔
فواد چوہدری کاکہنا تھا کہ سندھ ہاؤس میں بولیاں لگ رہی ہیں، لوگ اپنا ضمیر بیچ رہے ہیں۔
اس موقع پر شرکا نے ڈیزل کے نعرے لگائے جس پر فواد چوہدری نے کہا کہ ڈیزل کہنے سے منع کیا ہے، ڈیزل نہ کہیں۔
واضح رہےکہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ دنوں جلسے سے خطاب میں کہا تھا کہ انہیں آرمی چیف جنرل باجوہ نے کہا ہےکہ فضل الرحمان کو ڈیزل نہ کہیں۔
واپس کریں