دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
"لارڈ میکالے کی اسلامی فلاحی ریاست"
No image اسلام کے نام 10 لاکھ جانوں اور تقریباً ایک لاکھ عزتوں کی قربانیوں کے بعد 1947 میں معرض وجود میں آنے والی مملکتِ خداد کا عدالتی نظام (Pakistan Panel Code) قیام سے 87 سال قبل 1860 میں لارڈ مکالے ترتیب دے چکے تھے، جو کہ قیامِ پاکستان سے لیکر آج تک 73 سال سے آج تک ریاستِ مدینہِ ثانی میں لاگو ہے، اور عدل و انصاف کے تمام فیصلے اسی کے تحت ہوتے، جس سے آج تک کسی عام پاکستانی کو تو انصاف نہیں ملا البتہ اشرافیہ نے خوب مزے لوٹے.
یہ وہی لارڈ میکالے ہیں جنہوں نے 1835 میں ہمارا دوہرا تعلیمی نظام مرتب کیا جو آج تک رائج ہے،

میکالے نے پہلی بار مقامی زبان کی جگہ انگریزی زبان کو رائج کر کے دینی و دنیاوی تعلیم کو الگ کر دیا اور جدید علوم و فنون کی جگہ فقط انگریزی ادب پر انحصار کیا.
بقول لارڈ میکالے:
"ہمیں اس وقت بس ایک ایسا طبقہ پیدا کرنے کی سعی کرنی چاہیے جو ہمارے اور ان کروڑوں انسانوں کے مابین ترجمانی کے فرائض سر انجام دے سکے، جن پر ہم حکمران ہیں.

ایک ایسا طبقہ جو خون و رنگ کے اعتبار سے ہندوستانی ہو مگر ذوق، طرزِ فکر، اخلاق اور فہم و فراست کے نقطہ نظر سے انگریز ہوں."
واپس کریں