دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث بھارتی فوجیوں کی فہرست اقوام متحدہ کو بھیجی جائے گی۔
No image بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں سول سوسائٹی کی ایک تنظیم نے بھارتی فوجیوں، نیم فوجی اور پولیس اہلکاروں کی فہرست تیار کی ہے جو نوجوانوں کو حراست میں لے کر قتل کرنے، جعلی مقابلوں میں ملوث کرنے اور انہیں جھوٹے مقدمات میں پھنسانے میں ملوث ہیں۔
سری نگر میں قائم سول سوسائٹی کی تنظیم، جے اینڈ کے انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ پیس یہ فہرست بین الاقوامی تنظیموں اور اقوام متحدہ کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں بشمول ایمنسٹی انٹرنیشنل، ہیومن رائٹس واچ اور ایشیا واچ کو فراہم کرے گی۔

فہرست میں بھارتی فوجیوں، نیم فوجی، پولیس اہلکاروں اور قومی تحقیقاتی ایجنسی کے اہلکاروں کی تفصیلات شامل ہوں گی جو علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں۔ بیان کے مطابق کالے قوانین کے تحت استثنیٰ حاصل کرنے والے بھارتی فورسز کے اہلکار مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کے قتل عام اور انسانی حقوق کی دیگر سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں۔

ان اہلکاروں نے کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کر کے انہیں ان کی جائیدادوں سے بے دخل کر دیا ہے۔ این جی او نے کہا کہ آزادی رائے اور دیگر بنیادی حقوق محدود ہیں۔
واپس کریں