دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
حکومت آئی ایم ایف سےڈیل توڑکر اگلی حکومت کیلئے ایٹم بم بچھا کر جا رہی ہے، مفتاح اسماعیل
No image سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہےکہ حکومت جاتے جاتےآئی ایم ایف سےڈیل توڑ رہی ہے اور اگلی حکومت کے لیے ایٹم بم بچھا کر جا رہی ہے۔
مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ معیشت ٹھیک کرنےمیں بڑا وقت لگےگا، حکومت نے آئی ایم ایف کی اجازت کے بغیر ایمنسٹی دی ، اس کے فیٹف پربہت اثرات پڑیں گے، ضروری ہے آئی ایم ایف کاپروگرام جاری رہے۔مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ عمران خان کہہ رہے ہیں کہ میں قیمتوں پر نظر نہیں رکھوں گا، شوکت ترین نے معیشت کا بیڑہ غرق کیاہے،46 سو ارب روپے بجٹ کا خسارہ کرنے والوں نے ایک بجلی کاپلانٹ نہیں لگایا، اس حکومت میں 60 لاکھ افراد بے روزگار ہوئے، پاکستان میں بھارت اوربنگلا دیش سےزیادہ مہنگائی ہے۔

واپس کریں