دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
تحریک آزا دی کشمیر کی موجودہ جدوجہد میں طلباء کی شمولیت نے تحریک کو نئی طاقت عطا کی ہے۔ ڈائریکٹر لبریشن کمیشن
No image مظفرآباد۔ بیدار رپورٹ:۔ ڈائریکٹر لبریشن کمیشن نے کہا ہے کہ جس تحریک میں طلباء کی طاقت شا مل ہو اور قیادت نوجوان نسل کے ہاتھوں میں ہو اسے منطقی انجام تک پہنچانے سے کوئی نہیں روک سکتا۔جموں کشمیر لبریشن کمیشن کے زیر اہتمام مسئلہ کشمیر کو نوجوانوں میں اجاگر کرنے کے لیے طلباء آگاہی مہم کا پہلا حصہ محکمہ تعلیم کے اشتراک سے بوائز ہائی سکولز کی سطح پر کامیابی سے اختتام پذیر ہوا۔اس تسلسل کا آخری پروگرام گورنمنٹ بوائز پائلٹ ہائی سکول مظفرآباد میں منعقد ہوا۔مسئلہ کشمیر کے موجودہ حالات واقعات کے تناظر میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرسرفراز عباسی نے طلباء کو بریفنگ دی۔

بریفنگ میں ناظم جموں وکشمیر لبریشن کمیشن راجہ محمد اسلم خان،اسسٹنٹ نعمان منور عباسی،پرنسپل ادارہ انوار الحق مغل نے شرکت کی۔بریفنگ گورنمنٹ بوائز پائلٹ ہائی سکول کے ہال میں منعقد ہوئی۔جس میں طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے آگاہی حاصل کی۔ ناظم جموں کشمیر لبریشن کمیشن راجہ محمد اسلم خان نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ نوجوان نسل کو مسئلہ کشمیر کے حوالے سے وقتاً فوقتاً آگاہی فراہم کریں۔اس سلسلے میں جموں وکشمیر لبریشن کمیشن کی جانب سے بھی طلباء کو بریفنگ دی جاتی رہے گی۔ جموں کشمیر لبریشن کمیشن باقاعدگی سے سوشل میڈیا اکاونٹس میں تازہ ترین صورت حال اپ ڈیٹ کرتا ہے ادارے کے سوشل میڈیا پیجز اور ویب سائٹ روزانہ کی بنیاد پر مسلسل اپ ڈیٹ ہوتے ہیں۔ راجہ محمد اسلم خان نے کہا کہ معصوم اور نہتے کشمیری ہندو ستان کی جدید ترین ہتھیا روں سے لیس فوج کا دیدہ دلیری سے مقابلہ کر رہے ہیں۔ہندوستان معصوم کشمیریوں پر تعلیم کے دروازے تک بند کر رہا ہے۔مقبو ضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا تشدد ہر لحا ظ سے ریا ستی دہشت گردی ہے۔بھارتی جارحیت سے کشمیر اور پاکستان میں عوامی جذبہ بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبو ضہ کشمیر کے عوام نے آزادی کے لئے تاریخ ساز قربانیاں دی ہیں اور وہ کشمیر کی آزادی تک اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے رہیں گے۔

ڈائریکٹر لبریشن کمیشن نے کہا کہ تحریک آزا دی کی موجودہ جدوجہد میں طلباء کی شمولیت نے تحریک کو نئی طاقت عطا کی ہے۔ جس تحریک میں طلباء کی طاقت شا مل ہو اور قیادت نوجوان نسل کے ہاتھوں میں ہو اسے منطقی انجام تک پہنچانے سے کوئی نہیں روک سکتا۔اقوام متحدہ کشمیریوں کے ساتھ کیا گیا وعدہ پورا کرتے ہوئے بھارت کو مجبور کرے کہ وہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دے۔ .پرنسپل ادارہ نے اس تسلسل کو خوش آئین قرار دیا اور کویز مقابلہ جات اور مستقبل میں مزید بھی ایسے پروگرامات ان کے اسکول میں انعقاد کرنے کی تجویز دی ہے۔ راجہ محمد اسلم خان نے پرنسپل ادارہ کا شکریہ ادا کیا کہ ان کے طلباء نے ایک ڈسیپلین طریقہ سے بریفنگ سنی اور آگاہی حاصل کی اور اچھے سوالات بھی کیے جس سے اندازہ ہوا کہ طالبعلموں نے اس جانب دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
واپس کریں