دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
جموں و کشمیر میں انتخابات کے بغیر جمہوریت قائم نہیں رہ سکتی۔کرن سنگھ
No image کانگریس کے سینئر رہنما ڈاکٹر کرن سنگھ نے پیر کے روز بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں قبل از وقت اسمبلی انتخابات کا مطالبہ کیا۔پارٹی کے سری نگر ہیڈکوارٹر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سنگھ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں انتخابات کے بغیر جمہوریت کو یقینی نہیں بنایا جا سکتا، اس لیے یہاں کی تمام پارٹیاں فوری طور پر انتخابات کرانے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ "ہم سنتے رہے ہیں کہ انتخابات اگلے سال مارچ میں ہوں گے، لیکن ابھی تک کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ کانگریس اور دیگر پارٹیاں قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کر رہی ہیں اور انہیں جلد از جلد کرایا جانا چاہیے۔

جموں و کشمیر میں غیر مقامی ووٹروں کو شامل کرنے کے بارے میں، انہوں نے کہا کہ اس پر الجھن ہے اور چیزیں واضح نہیں ہیں، اس لیے وہ اس معاملے پر کچھ بھی تبصرہ نہیں کر سکتے۔ سنگھ نے کہا کہ حکومت علاقے میں ہونے والی ترقیاتی پیشرفت کے دعوے کر رہی ہے، لیکن زمینی طور پر اس کا اثر دیکھنے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔
واپس کریں