دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
جموں و کشمیر پر بھارت کا غیر قانونی قبضہ جدید دور کی استعماریت کا بدترین مظہر ہے
No image پاکستان نے اقوام متحدہ سے مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کرنے پر زور دیا ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان نے عالمی ادارے پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق دیرینہ تنازعہ کشمیر کے پرامن حل میں اپنا کردار ادا کرے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت سمیت اپنے تمام ہمسایوں کے ساتھ پرامن تعلقات چاہتا ہے۔ تاہم، انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کو یقینی بنانے کے لیے تنازعہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔

سفیر اکرم نے جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو جدید دور کی استعماریت کا بدترین مظہر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سات دہائیوں سے بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد سے گریز کیا اور جموں و کشمیر پر اپنا غیر قانونی قبضہ جاری رکھنے کے لیے زبردستی اور دھوکہ دہی کا سہارا لیا۔

انہوں نے کہا کہ 1989 سے اب تک بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں ایک لاکھ سے زائد بے گناہ کشمیری مارے جا چکے ہیں۔
واپس کریں