دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آتشزدگی سے ڈیڑھ ماہ قبل سینٹورس مال کے جلنے کی تصویر بنانے والے آرٹسٹ پر تنقید
No image وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سینٹورس شاپنگ مال میں 9 اکتوبر کو آگ لگنے کے بعد ایک آرٹسٹ کی ڈیڑھ ماہ قبل بنائی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، جنہوں نے فوٹوشاپ کے ذریعے بنائی گئی تصویر میں مذکورہ شاپنگ مال کو جلا دیا تھا۔بعد ازاں مذکورہ آرٹسٹ سید صائم نے اپنی سینٹورس مال کے جلنے کی بنائی گئی تصاویر کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ لوگ انہیں بددعائیں دے رہے ہیں۔

انہوں نے پرانی ٹوئٹ کو دوبارہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اگست میں وہ بوریت کا شکار تھے تو انہوں نے فوٹوشاپ پر سینٹورس مال کے جلنے کی تصویر بنائی تھیں اور اتفاق ہے کہ اب شاپنگ مال کو عین اسی طرح ہی آگ لگی، جیسے انہوں نے تصاویر بنائی تھیںانہوں نے اپنی تصاویر بنانے اور سینٹورس مال میں آگ لگنے کو سال کی بدترین اور خوفناک چیز بھی قرار دیا۔

ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ اگست میں انہوں نے سینٹورس مال کی جلنے کی تصاویر بنانے کے بعد اپنی یونیورسٹی کے جلنے کی تصاویر بھی بنائی تھیں اور اب نہ جانے یونیورسٹی کا کیا ہوگا؟
واپس کریں