دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
تیل کی پیداوار میں کمی، سعودیہ کو نتائج بھگتنا ہونگے۔
No image امریکی صدر جو بائیڈن نے سعودی عرب کو خبردار کیا ہے کہ اوپیک کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کٹوتی کی صورت میں ریاض کو نتائج بھگتنا ہوں گے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ یہ تو نہیں بتائیں گے کہ انکے ذہن میں کیا اقدام ہے مگر یہ طے ہے کہ اسکے نتائج ضرور ہوں گے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق 13 ممالک پر مشتمل اوپیک اور اسکے 10 اتحادیوں نے 2 ملین بیرل روزانہ کی بنیاد پر تیل کی پیداوار میں پچھلے ہفتے کٹوتی کا اعلان کیا ہے۔رپورٹس کے مطابق موسم سرما کے آغاز پر اس اقدام سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

اپنے انٹرویو میں صدر بائیڈن نے مختلف امور پر بات چیت کی اور دعویٰ کیا کہ وہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آئندہ صدارتی انتخابات میں بھی با آسانی شکست دیدیں گے۔روس کے صدر پیوٹن سے جی ٹوئنٹی سربراہ اجلاس کے موقع پر ملاقات کے حوالے سے صدر بائیڈن نے مذاکرات کا دروازہ بند کرنے سے گریز کیا اور کہا کہ انکی صدر پیوٹن سے ملاقات کا کوئی ارادہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر صدر پیوٹن نے ملاقات کی پہل کی اور کہا کہ وہ باسکٹ بال اسٹار Brittney Griner کی رہائی سے متعلق بات چیت کرنا چاہتے ہیں توہ وہ ضرور ملیں گے اس لیے ملاقات صدر پیوٹن کے رویہ پر منحصر ہوگی۔
واپس کریں