دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
طلباء مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو دنیا کے سامنے لائیں۔ راجہ سجادخان
No image مظفر آباد۔(اسٹاف رپورٹر) جموں وکشمیر لبریشن کمیشن کے زیر اہتمام نوجوان نسل میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کی خاطر طلباء آگاہی مہم محکمہ ایلمینٹری وسکینڈری ایجوکیشن کے تعاون سے شروع کی گئی ہے۔اس سلسلہ میں پانچو اں پروگرام گورنمنٹ بوائز جناح پائلٹ ہائی سکول مظفرآباد میں مورخہ 06 اکتوبر2022 ء کو منعقد ہوا۔ اساتذہ اور طلباء کی بڑی تعداد نے بریفنگ میں شرکت کی۔ جموں وکشمیرلبریشن کمیشن کے ڈائریکٹر انتظامیہ و KPRI جناب راجہ محمد سجاد خان نے طلباء کو کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔اس بریفنگ پر وگرام میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لبریشن کمیشن سرفراز عباسی صاحب،ادار ہ ہذا کے پرنسپل و سٹاف ممبران بھی موجود تھے۔ بریفنگ میں ڈائریکٹر راجہ محمد سجا دخان نے طلبا ء کو کشمیرکی ابتدائی تاریخ اورکشمیر میں مختلف ادوار میں حکومت کرنے والے حکمرانوں کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔

اس کے بعد انہوں نے 13 جولائی 1931 ء کے واقع کے بارے میں بتایا کہ کیسے 22 مسلمانوں کو اذان دیتے ہوئے یکے بعد دیگرے شہید کیا گیا لیکن انہوں نے اپنی اذان جاری رکھی۔اس کے بعد کشمیر کی سرحدوں کے بارے میں بتایا اور سیز فائرلائن اور لائن آف کنٹرول کے بارے میں بتایا۔اس کے بعد انہوں نے مختلف ادوار میں کشمیری عوام پر ہونے والے ہندوستان کی جانب سے مظالم کے بارے میں بتایا۔ کشمیر کی موجود صورتحال 05 اگست 2019 کے بعد آرٹیکل 35 A اور 370 کے خاتمے کے بعد کشمیر میں لاک ڈاؤن اور کرفیو کے بارے میں تفصیلی بات کرتے ہوئے بتایا کہ کیسے پوری وادی کا محاصرہ کرکے اسے جیل میں تبدیل کردیا گیا۔لوگوں کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیااور لوگوں پر ظلم وبربریت کی انتہا کی گئی اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔ ڈائریکٹر راجہ محمد سجاد خان نے طلباء کو کوالٹی نالج او ر کوالٹی ایجوکیشن حاصل کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے طلباء سے کہا کہ آپ اچھے طریقے سے تعلیم حاصل کریں تاکہ کل آپ اس قابل ہوسکیں کہ انٹرنیشنل لیول پر سیمینارز اور کانفرنسزز میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بات کرسکیں اور مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں دنیا کوآگاہ کرسکیں کشمیر پر اپنے ریسرچ پیپرز شائع کرسکیں۔طلباء کوزور دیا کے آج کا دور سوشل میڈیا کا ہے۔آپ سوشل میڈیا کا مثبت استعمال کریں اورمسئلہ کشمیر کے حوالے سے پروگرامات، کشمیر کے حوالے سے آگاہی اور کشمیر کی آواز انٹرنیشنل دنیا تک پہنچائیں۔آپ نے طلباء کو تلقین کی وہ اپنے انداز، کردار،عادات و اطوارایسی بنائیں کہ لوگ اپنے بچوں کو آپ کی مثال دیں۔ اپنے اخلاق و کردار سے معاشرہ کے لیے فائدہ مند بنیں۔بریفنگ کے آخر میں طلباء کو سوالات و جوابات کا موقع دیا گیا۔ڈائریکٹر لبریشن کمیشن نے طلباء کے سوالات کے جوابات دیئے۔
بریفنگ کے بعد ادار ہ ہذا کے پرنسپل سعید اعوان نے جموں وکشمیر لبریشن کمیشن کا شکریہ ادا کیا کہ انہو ں نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے طلباء کو آگاہی فراہم کی۔ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے طلباء میں آگاہی فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے کیو نکہ آنے والے وقت میں طلباء نے ہی ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالنی ہے
واپس کریں