دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پینل بٹالین (مجرموں کی فوج)
No image ارشد محمود ۔۔۔۔
پینل بٹالین ایک عسکری اصطلاح ہے جس سےمراد فوج کا ایسا یونٹ ہے جو”سزا یافتہ مجرموں“پر مشتمل ہو۔اب یہ مجرم سویلین بھی ہوسکتے ہیں کہ جنہیں سویلین عدالتوں سے قید کی سزا ہوچکی ہو یا پھر سزائے موت کےوہ مجرم جن کی سزا پر ابھی تک عمل درآمد نہ ہوا ہو، اس بٹالین میں فوج سے کورٹ مارشل یا سزا سنائے گئے مجرم بھی شامل ہوسکتے ہیں

مقصد:
پینل بٹالین کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ انہیں ریگولر فوج کا جانی نقصان کم کرنے کیلئے استعمال کیا جائے مثلاً:
پینل بٹالین کو پیش قدمی کے دوران بارودی سرنگوں سے بھرے میدان میں بھیجاجاتا ہے تاکہ ان کے پیر پڑنے سے زیادہ سے زیادہ بارودی سرنگیں پھٹ جائیں اور جب ریگولر فوج اسی میدان سے گزرے تو ان کا نقصان کم سے کم ہو۔
انہیں دشمن کی پوزیشنز کیطرف چلنے کا حکم دیا جاتا ہے تاکہ دشمن اپنی توپوں مشین گنز کا ایمونیشن ان پر خالی کرنے میں مصروف ہوجائے اور اسکی توجہ بٹ جائے اور ریگولر تازہ دم فوج پھر بٹی ہوئی توجہ والے دشمن پر اصل، فل سکیل حملہ لانچ کرسکے۔
پینل بٹالین کے سپاہیوں کو دشمن سنائپرز کی پوزیشن کا اندازہ لگانے کیلئے بھی استعمال کیا جاتا ہے چند پینل سپاہیوں کو مشتبہ مقام کیطرف بھیجا جاتا ہے اور باریک بینی سے انہیں فالو کیا جاتا ہے جب دشمن سنائپر پینل سپاہی پر گولی چلاتے ہیں تو گولی کی سمت اور دیگر تکنیکی Measures کے زریعے دشمن نشانچیوں کی متوقع پوزیشن کو کھوج نکالنے کا انتظام کیا جاتا ہے۔

شرح اموات :
پینل بٹالین میں شرح اموات 90 سے 99٪ کے درمیان ہے

بھرتی :
پینل بٹالین کیلئے سپاہیوں کی بھرتی دو طرح سے ہوتی ہے اول- رضاکارانہ بھرتی:
سزا یافتہ مجرموں کو اس بات کی پیشکش کی جاتی ہے کہ انہوں نے جرم کا ارتکاب کرکے اپنے اور اپنے خاندان کیلئے جو ذلت مول لی ہے اگر وہ پینل بٹالین میں شامل ہوکر وطن کیلئے جان قربان کردیں تو ناصرف انہیں ایک معزز شخص اور ہیرو کا درجہ دیا جائے گا بلکہ ان کے خاندان سے بھی ان کے جرائم کی چھاپ مٹ جائیگی بلکہ اس قربانی کے عوض حکومت ان کے لواحقین کیساتھ مالی معاونت بھی کرے گی اگر وہ جنگ میں بچ نکلا تو اس کا جرم معاف اور سزا منسوخ کردی جائے گی

دوئم؛ جبری بھرتی:
مجرموں کو بٹالین میں enlist کرلیا جائے اور حملے کے وقت گن پوائنٹ پر کہا جائے کہ آگے بڑھو (بارودی سرنگوں پر ) ورنہ گولی کھاؤ۔

فوج میں پینل بٹالین کے سپاہیوں سے اچھا برتاو کیا جاتا تھا انہیں عام سپاہیوں کے برابر خوراک، لباس اور دیگر سہولیات دی جاتی تھیں مگر تنخواہ نہیں۔

تاریخ:
پینل بٹالین کا پہلا استعمال سنہ 101 تا 104 قبل مسیح میں سلطنتِ ہن اور سلطنت دے یوآن کے درمیان لڑی جانے والی وادی فرغانہ کی جنگ میں ہوا کہ جب ہن سلطنت کے بادشاہ Wu نے 60 ہزار مجرموں پر مشتمل پینل بٹالین کو دشمن کے خلاف استعمال کیا
اس کے علاوہ
نپولیائی جنگوں،
اطالیہ کی جنگ وحدت،
پہلی جنگِ عظیم،
دوسری جنگِ عظیم،
اور چینی خانہ سمیت کئی جنگوں میں پینل بٹالین کا استعمال کیا جا چکا ہے۔

کیا پینل بٹالینز آج بھی وجود رکھتی ہیں ؟
جی ہاں، 2022 کی حالیہ روس _ یوکرین جنگ جو ابھی جاری ہے کے دوران یوکرین کے صدر زلنسکی نے عسکری تربیت تجرنہ رکھنے یا ہتھیار چلانے کی اہلیت رکھنے والے مجرموں کو ملک بھر کی جیلوں سے رہا کرنے اور جنگ میں شامل کرنے کا اقدام عمل میں لایا۔

موضوع سے ہٹ کر ایک بات:
کیا اپ کو ایسا محسوس نہیں ہوتا کہ PTIپینل بٹالین بننےوالی پہلی سیاسی جماعت ہےجس میں تمام چور،ڈاکو اکھٹے کئے گئے اور حکومت کے خاتمے کے بعد یہ سیاسی جماعت 99 فیصد ختم ہوجائیگی۔
واپس کریں