دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
بلاول بھٹو نے بیرسٹر سلطان کو دوبارہ پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دے دی
No image راولاکوٹ(آ صف اشرف۔ نمائندہ بیدار) پاکستانی وزیر خارجہ اور پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین بلاول بھٹو زرداری اور آزادکشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان چوہدری کے درمیان اہم ملاقات کی اطلاعات ہیں، جس میں بلاول بھٹو زرداری نے بیرسٹر سلطان محمود کو دوبارہ پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کی باضابطہ دعوت دی ہے تا ہم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اپنے سیاسی کارکنان اور رفقاء سے مشاورت کر نے کے فیصلہ کرنے کا کہا ہے۔نمائندہ بیدار کے زرائع کے مطابق یہ ملاقات امریکہ کے شہر واشنگٹن میں ہوئی ہے۔اس ملاقات کے بعد آ زادکشمیر میں عدم اعتماد کی تحریک یقینی ہو گئی ہے۔
اس ملاقات سے قبل ایک اور ملاقات میں آ صف زرداری نے ملاقاتی سے حالیہ دنوں بیر سٹر سلطان کی تعریف کر کے اشارہ دے دیا تھا کہ زرداری بیرسٹر سلطان کو واپس پیپلزپارٹی میں شامل کرنے کے خواہاں ہیں۔

زرائع کے مطابق چودھری یاسین نے جٹ برادری کے سرکردہ زعماء کے دباو پر واپس بیرسٹر سلطان کی شمولیت پر رابطے شروع کر لئیے تھے اسی تسلسل میں چودھری یاسین کی نشست پر پی ٹی آ ئی کے امیدوار کے برعکس چودھری یاسین کے بیٹے کی بیرسٹر سلطان نے حمایت کی تھی بیرسٹر سلطان ممکنہ عدم اعتماد میں فاروڈ بلاک کی طرف سے امیدوار سامنے آ نے کی صورت اپنے خاص ساتھیوں سے فاروڈ بلاک کے امیدوار کو کامیاب کروا کر پہلے مرحلہ پر فاروڈ بلاک کو اگلے سال پیپلز پارٹی میں ضم کروا سکتے ہیں اور بعد ازاں صدارت سے فراغت کے بعد دوبارہ پیپلز پارٹی کی صدارت بیر سٹر سلطان حاصل کر سکتے ہیں۔

زرائع کے مطابق چودھری یاسین نے بیرسٹر سلطان کی شمولیت کی راہ مکمل ہموار کر دی ہے۔
واپس کریں