دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
طلباء مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کریں
No image ( مظفر آباد۔بیدار رپورٹ)محکمہ جموں وکشمیر لبریشن کمیشن کے زیر اہتمام نوجوان نسل میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کی خاطرطلباء آگاہی مہم کا پروگرام سٹی سے باہر ٹاون ایر یا میں بھی شروع کردیا گیا۔ بوائز پائلٹ ہائی سکول گڑی دوپٹہ میں طلباء کے لیے ایک مفصل بریفنگ مسئلہ کشمیر کے موجودہ حالات کے تناظر میں منعقد ہوئی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر جموں و کشمیر لبریشن کمیشن شائستہ افتخار نے طلباء کو مسئلہ کشمیر کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بوائز پائلٹ ہائی سکول کے پرنسپل او رسٹاف کے علاوہ طلباء کی بڑی تعداد موجود تھی۔بریفنگ میں ادارہ کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد مدثر عباسی اورنعمان منور عباسی اسسٹنٹ بھی شامل تھے۔ بریفنگ پروگرام کے آخر میں سوال وجواب سیشن میں ڈائریکٹر اپریشن جموں وکشمیر لبریشن کمیشن راجہ محمد اسلم خان نے طلباء کے سوالات کے جوابات دیئے۔

بریفنگ میں طلباء کو بتایا گیا کہ مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کی خاطر کشمیر ی عوام پاکستانی عوام سے لگاؤ رکھتے ہیں اور ہماری تہذیب و ثقافت ایک ہے اور پاکستانی قوم اور حکومت بھی مسئلہ کشمیر کے لیے ان کی اخلاقی وسفارتی حمایت کے لیے پرعزم ہے۔ بھارتی غاصبانہ قبضہ کے خلاف 1989 ء کے بعد تحریک آزادی کشمیر جو ایک نئے جوش اور ولوالے سے شروع ہوئی اسمیں بھارتی افواج نے ایک لاکھ کے قریب بے گناہ کشمیر یوں کو شہید کیا۔اس تحریک میں ہزاروں خواتین بیوہ ہوئیں اور لاکھوں بچے یتیم ہوئے۔ لو گوں کی جائیدادیں تباہ ہوئیں، کشمیر کی معیشت کو نقصان پہنچایا گیااور اب آکر 2019ء میں مقبوضہ جموں وکشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرکے مسلم آبادی کی اکثریت ختم کرنے کے لیے ہندوؤں کو بسایا جارہا ہے۔ ان حالات میں طلباء کا رول بنتا ہے کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعہ بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے لا ئیں۔طلباء کو کشمیر پر ہونے والے بھارتی مظالم کا مواد ہمارا ادارہ مہیا کرے گا۔

ڈائریکٹر جموں وکشمیر لبریشن کمیشن راجہ محمد اسلم خان نے پرنسپل بوائز پائلٹ ہائی سکول گڑھی دوپٹہ مظفرآباد کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے مسئلہ کشمیر کی آگاہی کی خاطر جموں وکشمیر و لبریشن کمیشن کی جانب سے طلباء میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کی خاطر آج ایک منظم پروگرام کا انعقادکیا۔ جس میں ہمارے ادارے نے طلباء کی بڑی تعداد کو بریفنگ دی۔ ہمارے طلباء اور نوجوان قوم کے معمار ہیں اور آنے وا لا وقت ان کا ہے۔ لہذا ان کو ہم جتنا ایجوکیٹ کریں گے وہ اتنا ہی مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اپنا بہتر کردار ادا کریں گے۔

جموں کشمیر لبریشن کمیشن کے سوشل میڈیا یونٹ نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے مختلف اکاونٹس مرتب کیے ہوئے ہیں جو بریفنگ میں آپ کے سامنے رکھے گئے ہیں ان کو آپ طلباء نے فالو کر نا ااور آگے شیئر کرنا ہے۔ جموں وکشمیر لبریشن کمیشن کی ویب سائٹ کا طلباء وزٹ کرکے اس میں اہم میٹریل اپنے استعمال میں لائیں۔ اپنے واٹس ایپ گرو پ اور سوشل میڈیا میں شیئر کریں۔ خصوصاً طلباء کو چاہیے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کریں مقبوضہ جموں وکشمیر کی عوام کی آواز بنیں۔ آئیندہ مستقبل میں طلباء کے درمیان مضمون نویسی کا مقابلہ بھی شروع کرنے کا پروگرام ہے۔
واپس کریں