دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
جموں و کشمیر لبریشن کمیشن کے زیر اہتمام گورنمٹ ہائر سیکنڈری سکول گوجرہ میں آگاہی مہم
No image مظفرآباد: آذاد کشمیر:جموں وکشمیر لبریشن کمیشن کے زیر اہتمام نوجوان نسل میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کی خاطرطلباء آگاہی مہم کا پروگرام گوجرہ ہائیر سکینڈری سکول میں منعقد ہوا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کشمیر لبریشن کمیشن محمد سرفراز عباسی نے طلباء کو مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ایک مفصل بریفنگ دی۔ بریفنگ میں گوجرہ ہائی سکول کے پرنسپل او رسٹاف موجود تھے۔ اس اہم بریفنگ میں ادارہ کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ز صاحبان شائستہ افتخار، کرن ارباب اور نعمان منور عباسی اسسٹنٹ بھی شامل تھے۔ بریفنگ پروگرام کے آخر میں سوال وجواب سیشن میں ڈائریکٹر اپریشن جموں وکشمیر لبریشن کمیشن راجہ محمد اسلم خان نے طلباء کے سوالات کے جوابات دیئے۔بریفنگ میں طلباء کو بتایا گیا کہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے حکومت آزاد کشمیر نے سرکاری محکمہ 1987 ء میں قائم کیا اسے ذمہ داری دی گئی کہ جموں وکشمیر لبریشن کمیشن مسئلہ کشمیر کی پبلسٹی پروجیکشن کے لیے اپنے وسائل کے اندر بھر پور اقدامات کرے۔ ادارہ کے مختلف ونگز ہیں۔ کشمیر ی عوام 75 سالوں سے اپنے بنیادی حق خود ارادیت کے حصول کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔ک

شمیر ی عوام پاکستانی عوام سے لگاؤ رکھتے ہیں اور ہماری تہذیب ثقافت ایک ہے اور قدرتی طور پر پاکستانی قوم اور حکومت بھی مسئلہ کشمیر کے اوپر ان کی اخلاقی وسفارتی حمایت کے لیے پرعزم ہے۔ 1947 میں جموں میں ڈوگرہ انتظامیہ نے ڈھائی لاکھ کے قریب بے گناہ مسلمانوں کو شہید کیا۔1989 ء کے بعد تحریک آزادی کشمیر جو ایک نئے جوش اور ولوالے سے شروع ہوئی اسمیں بھارتی افواج نے ایک لاکھ کے قریب بے گناہ کشمیر یوں کو شہید کیا۔ لوگوں کی جائیدادیں تباہ ہوئیں، کشمیر کی معیشت کو نقصان پہنچایا گیااور اب آکر 2019ء میں مقبوضہ جموں وکشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرکے مسلم آبادی کی اکثریت ختم کرنے کے لیے ہندوؤں کو بسایا جارہا ہے۔ ان حالات میں طلباء کا رول بنتا ہے کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعہ بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے لانے اورسکولوں میں بحث مباحثے کرکے کشمیر یوں کی آواز بنیں۔

ڈائریکٹر جموں وکشمیر لبریشن کمیشن راجہ محمد اسلم خان نے پرنسپل ہائیر سکینڈری سکول گوجرہ مظفرآباد کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ایک بڑا پروگرام ترتیب دیا جس میں ہمارے ادارے نے طلباء کی بڑی تعداد کو بریفنگ دی۔ ہمارے طلباء اور نوجوان قوم کے معمار ہیں اور آنے وا لا وقت ان کا ہے۔ لہذا ان کو ہم جتنا ایجوکیٹ کریں گے وہ اتنا ہی مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اپنا بہتر کردار ادا کریں گے۔ جموں کشمیر لبریشن کمیشن کے سوشل میڈیا یونٹ نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے مختلف اکاونٹس مرتب کیے ہوئے ہیں جو بریفنگ میں آپ کے سامنے رکھے گئے ہیں ان کو آپ طلباء نے فالو کر نا ااور آگے شیئر کرنا ہے۔ جموں وکشمیر لبریشن کمیشن کی ویب سائٹ کا طلباء وزٹ کرکے اس میں اہم میٹریل اپنے استعمال میں لائیں۔ اپنے واٹس اپ گرو پ اور سوشل میڈیا میں شیئر کریں۔ مسئلہ کشمیر کو آگے بڑھانے اور مقبوضہ جموں وکشمیر کی عوام کی آواز بنیں۔پرنسپل خواجہ جاوید اقبال نے اس سلسلہ کوشروع کرنے کو قابل تعریف اقدام قرار دیا اور مزید ایک اچھا سیمنار جیسا پروگرام رکھنے کی تجویز دی.
واپس کریں