دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
حکومت انتقامی کارروائیوں کے ذریعے دبانا چاہتی ہے: ترجمان ترین گروپ
No image جہانگیر ترین گروپ کے ارکان نے حکومت پر انتقامی کارروائیوں کا الزام لگایا ہے۔

عون چوہدری کی رہائش گاہ پر ترین گروپ کا اجلاس ہوا جس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ترین گروپ کے ترجمان سعید اکبر نوانی نے الزام لگایا کہ حکومت انتقامی کارروائیوں کے ذریعے دبانا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر اجمل چیمہ کے پیٹرول پمپس اور ٹرانسپورٹ کو بند کرکے اگرکسی کا خیال ہے کہ اس طرح ہمیں دبایا جاسکتا ہے تو یہ غلط فہمی ہے۔اکبر نوانی کا کہنا تھا کہ ترین گروپ میں ابھی تک وزرات اعلیٰ کے کسی نام پر بحث نہیں ہوئی، علیم خان ہمارے گروپ کا حصہ ہیں جب کہ وزیر اعظم سے ملنے والے صمصام بخاری اور آصف نکئی کبھی بھی ترین گروپ کا حصہ نہیں رہے۔

ترجمان ترین گروپ نے واضح کیا کہ چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات بطور اسپیکر پنجاب اسمبلی ہوئی، وزارت اعلیٰ کے لیے جب کوئی نام سامنے آئے گا تو فیصلہ کریں گے کس کو مائنس کرنا ہے اور کس کو پلس کرنا ہے۔
واپس کریں