دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
براہموس سپر سانک میزائل تجربہ ناکام
No image بھارت نے کل براہموس سپر سانک میزائل تجربہ کیا جو اپنا روٹ(راستہ) کھو چکا اور میزائل تکنیکی خرابی کے سبب پاکستان کے میاں چنوں میں گر گیا/گرادیا
یہ بھارت کے لیے اس قدر شرمناک اور پریشان کن بات ہے کہ انکی نیندیں حرام ہوچکی ہیں راتوں رات انکے اربوں ڈالر کا منصوبہ پکے ہوئے آم کی طرح پاکستان کی جھولی میں جا گرا. سرحد پار اس قدر خاموشی ہے جیسے کوئی مر گیا ہو کیونکہ یہ وہ بھی جانتے ہیں کہ پاکستانی انجینئر اسکا آپریشن کریں گے اور آپریشن کے بعد کیا ہوگا اس بات سے انکے حلق خشک ہو ہو رہے ہیں....😁
رہی بات ہماری تو ہم اگر اس میزائل کو بھارتی سرحد کے 100 کلومیٹر اندر اسکے لانچ پیڈ سمیت ڈیٹکٹ کر سکتے ہیں تو ہم اور بھی بہت کچھ کرسکتے ہیں جیسا کہ ہم نے کیا بھی(یہاں نا کسی بات کی وضاحت کی جائے گی اور نا کوئی آپریشنل معلومات فراہم کی جائیں گی بس جتنا آئی ایس پی آر نے کہا وہی بہت ہے)
یاد رہے کہ کسی ملک کی سلامتی کے لیے اسکی سرحد پر موجود وہ خفیہ توپ خانے، بنکر اور میزائل لانچ پیڈ ہوتے ہیں جس سے وہ دشمن کو سرپرائز دے سکتا ہے لیکن بھارت کے معاملے میں یہ الٹا ہوا ہے ناصرف بھارت کا میزائل ڈیٹکٹ ہوا بلکہ اسکا لانچ پیڈ اور آپریشنل ہیڈکوارٹر/ کمانڈ سینٹر کا راز بھی عیاں ہوگیا یہ کسی بھی فوج کے لیے خودکشی کا مقام ہوتا ہے
کل کے واقعے نے بھارت کو ایسا حیران کیا ہے کہ وہ اب تک ہکا بکا ہیں کہ کیسے آخر کیسے پاکستان کو اس سب کا پتہ چلا کیسے پاکستان نے اسے ڈیٹیکٹ کیا جبکہ ہم نے تو کسی میزائل تجربے کی خبر کانوں کان کسی کو نا ہونے دی آخر کیسے..... اس کیسے کا جواب آج تک بڑے بڑے ڈھونڈ رہے ہیں اور وہ ہمیشہ ناکام ہی رہے ہیں. الحمداللہ اللّٰہ نے پاکستان کو ایسے ذہین دماغوں والے سالار دیے ہیں جنکی حاضر دماغی نے بڑے بڑوں کو حیران و پریشاں کیا ہوا ہے....
آج بھارت میں آئی ایس پی آر کے یہ الفاظ گونج رہے ہوں گے کہ " ہمیں کیا پتہ کہ یہ چیز کیا ہے اس بات کا جواب تو اب بھارت دے گا کہ یہ کیا ہے"
بھارت کیسے اور کس منہ سے جواب دے گا کہ یہ کیا ہے۔ حافظ سفوان
واپس کریں