دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
تحریک عدم اعتماد: کیا ارکان کو پارٹی کے خلاف ووٹ سے روکا جا سکتا ہے؟
No image وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ فلور کراسنگ کرنے والوں پر آئین کی شِق 63 اے کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ ان کے اس بیان کے بعد اس عمل کے قانونی و آئینی اثرات پر بحث شروع ہوچکی ہے۔

کیا کوئی رکن اسمبلی اپنی پارٹی کے خلاف ووٹ دے سکتا ہے؟ پارٹی اپنے کسی رکن کو اپنے خلاف ووٹ دینے سے کیسے روک سکتی ہے؟

اور حکومتی ارکان کی جانب سے کچھ بیانات کے بعد یہ سوال بھی کیا جا رہا ہے کہ کیا سپیکر کسی ووٹ کو گننے سے انکار کر سکتا ہے؟

پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت کی جانب سے بارہا کہا گیا ہے کہ جو ارکان وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کا ووٹ ڈالیں گے ان کی اسمبلی کی رکنیت منسوخ کردی جائے گی۔ایک روز پہلے فواد چوہدری نے جیو نیوز کو دیے بیان میں کہا تھا کہ اگر سپیکر اسمبلی کو لگے کہ کسی رکن نے پارٹی چھوڑ دی ہے تو وہ اس رکن کا ووٹ نہیں گنیں گے۔



واپس کریں