دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک ۔ اسپیکر قومی اسمبلی کا فوری اجلاس بُلائیں۔ فواد چوہدری
No image اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کے بعد حکومت نے قومی اسمبلی کا اجلاس جلد بلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد کے دن قومی اسمبلی میں حکومت کا صرف ایک رکن شریک ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ووٹنگ والے دن حکومتی ارکان کو اجلاس میں نہ جانے کی ہدایات جاری کی جائیں گی، آرٹیکل 63 اے کے تحت منحرف حکومتی ارکان کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق ووٹنگ والے دن پارلیمنٹ میں آنیوالے حکومتی ارکان کیخلاف چیئرمین تحریک انصاف اسپیکر قومی اسمبلی کو ریفرنس کے حوالے سے خط بھی تحریر کریں گے۔
پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کو زیادہ لمبا نہ لٹکایا جائے، ملک زیادہ دیر ان حالات کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
واپس کریں