دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
کپتان نے پنجاب کا محاذ بھی سنبھال لیا، آج لاہور کا دورہ کریں گے
No image وزیر اعظم عمران خان مرکز کے ساتھ ساتھ پنجاب کے سیاسی محاذ پر بھی سرگرم ہیں۔

کراچی دورے کے بعد وزیر اعظم آج لاہور جائیں گے جہاں وہ گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کریں گے۔

عمران خان دورہ لاہور کے دوران اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سےبھی ملاقاتیں کریں گے اور تحریک عدم اعتماد پر اراکین اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے۔

وزیراعظم نےگورنرپنجاب کو بھی وزیراعلیٰ ہاؤس طلب کیا ہے جہاں ترین گروپ سے متعلق بات کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد جمع کرائے جانے کے بعد وزیراعظم اتحادیوں سے ملاقاتوں کے لیے متحرک ہوگئے ہیں اور انہوں نے اپنی حکومت میں پہلی مرتبہ کراچی میں بہادر آباد کا دورہ کیا۔
واپس کریں