چین امریکہ کو پیچھے چھوڑ کر عالمی طاقت بننا چاہتا ہے، آسٹریلیوی انٹلی جنس

آسٹریلیا کی قومی انٹیلجنس ایجنسی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ یوکرین پر روسی حملے کے بعد بیجینگ اور ماسکو کے درمیان ایک پریشان کن اسٹریٹیجک ہم آہنگی پیدا ہوئی ہے جس سے طاقت کے ایک بڑے تنازعے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ آسڑیلیا کے آفس آف انٹیلجنس کے سربراہ انڈریو شیئرر کا کہنا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ انڈو پیسیفک خطے پر چینی اجارہ داری کے ذریعے امریکہ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چین کو نئی عالمی طاقت بنانا چاہتے ہیں۔ شیئریر کا کہنا تھا کہ یورپ اور انڈو پیسیفک خطے میں روش خیال قوانین پر مبنی امن و امان کو قائم رکھنے کے لیے عالمی رہنماؤں کو بہت محنت کرنا ہوگی۔
واپس کریں