دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
میرے ہاتھوں کی زنجیریں کُھل چکی ہیں، آصف زرداری پہلا نشانہ ہوں گے۔عمران خان
No image ’میری خواہش تھی کہ عدم اعتماد آئے۔۔۔ یہ عدم اعتماد تحریک اپوزیشن کی سیاسی موت ثابت ہو گی۔۔۔ اب میرا پہلا ٹارگٹ آصف زرداری ہو گا، جو لوگوں کو کروڑوں روپے کی آفر کر رہا ہے۔۔۔‘
یہ الفاظ وزیر اعظم عمران خان کے ہیں جنھوں نے آج کے روز کراچی میں اتحادی جماعت ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد گورنر ہاؤس سندھ میں ایک تقریب سے خطاب کیا۔ انھوں نے اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے کو اپنی ’خواہش‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’میں بہت دیر سے دُعا کر رہا تھا کہ یہ تحریک لائیں۔‘

واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے گذشتہ روز عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی گئی تھی۔ تحریک عدم اعتماد سے اگلے ہی روز وزیر اعظم ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے ہیں تاکہ اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کر کے ان کی حمایت یقینی بنائی جا سکے۔

سیاسی سطح پر اس گرما گرمی کے ماحول میں کراچی کے گورنر ہاؤس میں عمران خان کی جانب سے کی گئی تقریر کافی جارحانہ تھی جس میں انھوں نے اپوزیشن رہنماؤں بشمول آصف زرداری، ص شہباز شریف اور سربراہ مولانا فضل الرحمان کو بطور خاص شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ’اب میرے ہاتھوں سے زنجیر کُھل چکی ہے اور ان کو عوام کی مدد سے جیل پہنچایا جائے گا۔‘
واپس کریں