23 مارچ سے پہلے بہت کچھ ہوگا اور اس بار عدم اعتماد ناکام نہیں ہوگی: منظور وسان

صوبہ سندھ کے مشیرزراعت منظور وسان کا کہنا ہے کہ اس بار تحریک عدم اعتماد ناکام نہیں ہوگی اور 23 مارچ سے پہلے بہت کچھ ہونے والا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پہلے سے مختلف اور کامیاب ہوگی اور وزیراعظم جانے والے ہیں۔
منظور وسان نے کہا کہ عمران خان کو اب بائے بائے کہنے کا وقت ہوچکا ہے، رواں سال الیکشن کا ہے اور تمام پارٹیوں سے پاکستان پیپلز پارٹی کا الحاق ہوگا سب مل کر حکومت بنائیں گے۔
ان کا مذید کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں جگہ جگہ پر کنٹینر رکھ کر لانگ مارچ کا راستہ بند کیا گیا، عمران خان بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں، انہیں پتا چل چکا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت جانے والی ہے۔
واپس کریں