دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
بھٹو دے نعرے وجن گے
No image تحریر :عمار شاہ پنجابی
بانی چیئرمین پنجاب نیشنل موومنٹ
جیالوں متوالوں اور یوتھی پنجابیوں سے کبھی یہ توقع نہیں کہ وہ پنجاب کی مجوزہ تقسیم پر "ونڈ دے حامی سب حرامی" کا نعرہ لگائیں. خود میں نے چاہتے ہوئے بھی یہ نعرہ لگانے سے ہر ممکن طور پر
گریز کیا کہ کہیں کسی دوست کی دل آزاری نہ ہو جائے. حالانکہ یہ نعرہ سو فیصد درست تھا. آج جب پانچ سو ہزار پر بکنے والے اپنی قوم ڈھگوں کو بلاول کے سرائیکی صوبے یا جنوبی پنجاب صوبہ کے اعلان کے بعد "بھٹو دے نعرے وجن گے" پر پنجاب کی سڑکوں ہر رقص کرتے دیکھتا ہوں اور دوسری طرف پٹواری بنیوں کی جماعت والے لیگیوں اور بوٹ پالش جماعت پی ٹی ائی کے یوتھی پنجابیوں کو اپنی ماں دھرتی کے ٹکڑے ہونے پر سر جھکائے خاموش تماشائی بنا دیکھتا ہوں تو بطور پنجابی سر شرم سے جھک جاتا ہے. یوں لگتا ہے کہ اقوام عالم کے سامنے میں ننگا ہو گیا ہوں. قرہ ارض پر شاید ہی کوئی ایسی قوم آباد ہوگی جو اپنے آپ پر ہماری طرح شرمندہ ہوگی. پچاس سال بھٹو کو مرے ہوئے کسی پنجابی کے گھر پر بھٹو یا اسکے خاندان کے برابر کا انسان پیدا نہ ہو سکا. کئی نسلیں بھٹو اور اسکی آل اولاد سے خود کو کمتر سمجھتے مر گئیں. کئی نسلیں سندھیوں کی غلامی سے نہ نکل پائیں. کون ہوگا جو اپنی دھرتی کی تقسیم پر چپ رہتا ہوگا؟ بلاول بھٹو؟ آصف زرداری؟ اچکزئی؟ اسفند یار؟ سندھ بلوچستان اور پختونخواہ کے ہندو دلت بھی کسی دوسرے صوبے کی قیادت کو اسکی دھرتی تقسیم کرنے پر یوں ویلکم نہ کریں جیسے یہ عقل کے اندھے، قومی سیاسی شعور سے عاری ڈھگے کر رہے ہیں.

بڑے بڑے، چوہدری سردار مخدوم سید اپنی ماں دھرتی کی تقسیم کے جواب میں کسی بھی قسم کا اختلاف رائے تک نہ ریکارڈ پر لا سکے. سرائیکی یا جنوبی پنجاب صوبہ تو پھر بہت بڑا جھوٹ دھوکا اور فریب ہے لیکن اگر آپ دنیا کا سچا ترین اور مستحق ترین اشو بھی سامنے لے آؤ تو خدا کی قسم اپکو یہاں ایسا اتفاق رائے نظر نہیں ائے گا جیسا یہاں اپنی ماں کی تقسیم پر اکثریت میں نظر آتا ہے. کسی ایک بھی زندہ ضمیر جیالے متوالے یوتھیے کو یہ جرات کبھی نہ ہوئی کہ وہ زرداری، بلاول، نواز، عمران کے منہ پر صرف اتنا کہہ سکے کہ وہ پنجاب کی تقسیم سے اختلاف ہے. کسی کو اتنی جرات بھی نہ ہوئی کہ ان رہزنوں سے یہ سوال پوچھ سکے کہ "جناب آپ پنجاب دھرتی کی تقسیم تو شوق سے کر رہے ہیں آپ سندھ بلوچستان اور پختونخواہ کی تقسیم کی بات کیوں نہیں کرتے؟ رب کعبہ کی قسم تم سب کے سب لوگ سراپا شرمندگی سراپا غلام ہو تمھیں دھرتی کے بیٹے تو کیا کہنا تم انسان کہلانے لائق بھی نہیں ہو....
بھٹو دے معرے وجن گے
ڈھگے سارے نچن گے
بنیے پٹواری سارے چپ وٹن گے
یوتھیے سارے بوٹ چٹن گے�




واپس کریں