دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
بلاول بھٹو کا آج رات ڈی چوک پہنچنے کا اعلان ۔
No image بلاول بھٹو نے آج روات سے روانہ ہوکر ڈی چوک پہنچنے کا اعلان کیا ہے اور ڈی چوک پر ہونے والے جلسے میں پی ڈی ایم کی قیادت بھی شریک ہوگی۔
این او سی میں کہا گیا ہے کہ جلسہ آج شام 4 بجے سے شروع ہوگا اور رات 8 بجے تک ختم کرنا ہوگا، نجی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ دار پیپلز پارٹی ہوگی۔
دوسری جانب اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ڈی چوک پر کنٹینرز پہنچا دیے ہیں، ڈی چوک سے پارلیمنٹ اور شاہراہ دستورکی جانب جانے والی سڑک بند کر دی گئی ہے۔

پی پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عوامی مارچ ، کشمیر اور خیبر پختونخوا سے آنے والے قافلوں کو روکنے کے لیے کنٹینر لگا کر راستے بند کیے جا رہے ہیں، عمران خان گھبراہٹ کا شکار تھے اور اب انہیں پسینے بھی آنا شروع ہوگئے ہیں۔
واپس کریں