دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
کپتان کے پرانے کھلاڑی ترین اور علیم کی جوڑی بن گئی
No image سابق صوبائی وزیر علیم خان آج ترین گروپ سے ملنے جہانگیر ترین کی رہائش گاہ جائیں گے، عدم اعتماد تحریک پر مشترکہ حکمت عملی سے متعلق اجلاس ہو گا جس میں جہانگیر ترین لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ علیم خان ایک ماہ میں 10 وزراء سمیت 40 ارکان صوبائی اسمبلی سے رابطے کر چکے ہیں۔

واضع رہے کہ پنجاب میں جہانگیر ترین کے ساتھ 20 ایم پی اے ہیں، جہانگیرترین کے 20 ایم پی اے بھی اپوزیشن کا ساتھ دیں تو پنجاب میں عدم اعتماد ہو سکتا ہے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق جہانگیر ترین اور علیم خان گروپ 65 ارکان کی حمایت کا دعویٰ کرتے ہیں، دونوں مضبوط گروپ بناکر وزیراعلیٰ پنجاب کا مطالبہ رکھ سکتے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ن لیگ کی جانب سے وفاق میں ترین گروپ سے حمایت کی کوئی بات نہیں کی گئی
واپس کریں