دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
عدم اعتماد والے شوق پورا کرلیں ہماری تیاری مکمل ہے: عمران خان
No image وزیراعظم کی زیرصدارت کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، پرویزخٹک گورنر سندھ، پنجاب اور کے پی کے سمیت بابراعوان نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں مشیر پارلیمانی اموربابر اعوان نے قانونی امور پر بریفنگ دی اور اس دوران ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ جمہوری حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، جن کو مقدموں کا خطرہ ہے وہ لوٹی ہوئی دولت کے ذریعے انقلاب نہیں لاسکتے۔

اجلاس میں عمران خان کا کہنا تھا کہ چوروں کا ایجنڈا ناکام بنا دیں گے، عدم اعتماد والے شوق پورا کرلیں،ہماری تیاری مکمل ہے۔
واپس کریں