دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
شہریوں پر حملہ کرنیوالے آوارہ کتوں کو مارنے کا وقت آگیا، پیوٹن
No image نیوز ڈیسک :روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ شہریوں پر حملہ کرنیوالے آوارہ کتوں کو مارنےکا وقت آگیا ہے، روس یوکرین تنازع میں شدت آگئی، ارپن میں روسی پیش قدمی ، بوجا کے ملحقہ علاقے میں لڑائی جاری ، 3ہزار امریکیوں سمیت 20ہزارغیر ملکی یوکرین کیلئے لڑنے کو تیار، زیلنسکی پولش سرحد کے قریب منتقل ہوگئے۔

روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے اپنے دفتر سے جاری بیان میں کہاکہ یوکرین نے دو صوبوں پر اپنا تسلط برقرار رکھنے کیلئے 2014سے ابتک 14ہزار سے زائد شہریوں کو قتل کیا جن میں 500بچے بھی شامل ہیں.

مغربی ممالک بہت مہذب اور انسانی حقوق کے چیمپئن بنتے ہیں لیکن دو صوبوں لوہانسک اور ڈونئیسک میں یوکرینی فوج کے 8 برس تک مظالم پر مجرمانہ خاموشی اختیار کی،صدر پوٹن نے کہا کہ ممکن ہے یہ سخت لگے مگر آوارہ کتے لوگوں پر حملہ کر رہے ہیں اور اب وہ وقت آگیا ہے جب لوگ ایسے آوارہ کتوں کو زہر دے دیتے ہیں یا گولی مار دیتے ہیں۔

ادھر اطلاعات ہیں کہ یوکرینی دارالحکومت کیف کے قریبی قصبے پر بمباری سے 6افراد ہلاک ہو گئے، روسی فوج نےکیف کا محاصرہ کر رکھا ہے جبکہ روس اور یوکرین کے شہر ماریو پول پر دوبارہ حملے بھی شروع کر دیے ہیں۔
واپس کریں