دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پہلے سب کو گالیاں دیں پھرکہا ریاست مدینہ کی بنیاد اخلاقیات تھی، مریم نوا شریف
No image پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مزکری نائب صدر مریم نواز شریف نے اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل کرتے ہوئے کہا ہے۔ اقتدار ہاتھ سے جاتا دیکھ کرانسان کس طرح ذہنی توازن کھوبیٹھتا ہے، اسے اخلاقی اقدار نہ دشمنی کاظرف ہوتاہے، نہ اپنے عہدیکی عزت کاکوئی پاس۔

ان کا کہنا تھاکہ پہلے سب کو گالیاں دیں پھرکہاکہ ریاست مدینہ کی بنیاد اخلاقیات تھی۔مریم نواز شریف کا مذید کہناتھاکہ عمران خان آپ کے ہوش کیوں اڑ ے جارہے ہیں؟ ہسٹیریائی اندازمیں بول رہے ہیں، کھیل تو اب شروع ہواہے اور آپ پہلے ہی ہار چکے ہیں، آپ کچھ کھلاڑیوں والا جذبہ دکھائیں۔
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے میلسی میں جلسہ عام سے خطاب میں اپوزیشن کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور ساتھ ہی وہ اپوزیشن لیڈروں کے نام بھی بگاڑتے رہے۔
واپس کریں