دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
تحریک عدم اعتماد عمران خان کیلئے تحریک اطمینان بن جائیگی: وزیر داخلہ شیخ رشید
No image ہ شیخ رشید نے اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد لانے کا چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ گزشتہ 2 ماہ سے چیخ رہے ہیں، کریں نا اجلاس اور لائیں ریکوزیشن۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلے یہ لوگ کہتے تھے کہ وہ نیوٹرل نہیں ہیں لیکن اب تو اپوزیشن والے بھی کہہ رہے ہیں کہ وہ نیوٹرل ہیں تو انہیں مبارک ہو لیکن دنیا میں کوئی چیز نیوٹرل نہیں ہوتی۔
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ شکست اپوزیشن کا مقدر ہے، جس طرح بے نظیر بھٹو کو 12 ووٹوں سے شکست ہوئی تھی اتنے ہی ووٹوں سے انہیں بھی شکست ہو گی اور تحریک عدم اعتماد عمران خان کے لیے تحریک اطمینان بنے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے پاس تو ابھی تک تو مستقبل کے حوالے سے کوئی پلان ہی نہیں ہے یعنی یہ ملک میں ایک ٹیکنوکریٹ حکومت لانا چاہتے ہیں، اگر ایسا ہوا تو یہ ملک کے لیے بہت مسائل پیدا کرنے کا باعث بنے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر دفاع پرویز خٹک نے اپوزیشن کے 15 اراکین کے تحریک عدم اعتماد والے روز عائب ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔
واپس کریں