دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
جموں و کشمیر لبریشن کمیشن کے زیراہتمام طلباء آگاہی مہم
No image مظفرآباد: جموں و کشمیر لبریشن کمیشن کے زیراہتمام گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول سیٹھی باغ میں طلباء آگاہی مہم ۔ مسئلہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی گئی، طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ جمو ں و کشمیر لبریشن کمیشن کے زیر اہتمام نوجوان نسل میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کے سلسلہ میں طلباء آگاہی مہم محکمہ تعلیم سکینڈری وایلمنٹری کے تعاون سے گرلز ہائیر سکینڈری سکول سیٹھی باغ سے شروع ہوا۔تعلیمی ادارہ میں طلباء کی بڑی تعداد کو لبریشن کمیشن کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر شائستہ افتخار نے مسئلہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی۔بریفنگ میں لبریشن کمیشن کے اغراض و مقاصد اور اس کے دفاتر اور تشکیل کے حوالہ سے بتایا گیا۔اسکے بعد طلباء کو بتایا گیا کہ مسئلہ کشمیربنیادی طور پر 1947 ء میں قیام پاکستان کے بعد کشمیریوں کو ان کی مرضی کے برخلاف ہندوستان کی جانب سے غاصبانہ قبضہ جو 27 اکتوبر 1947 ء کو کیا گیا سے شروع ہوا۔

برصغیر کی تقسیم کے بعد 565 ریاستوں کو ان کی مرضی کے مطابق الحاق کرنا تھا اور اس میں ایک بڑی مسلم آبادی کی ریاست جموں وکشمیر بھی تھی جس کا قدرتی الحاق پاکستان سے بنتا تھا۔ ہندوستان نے بزور طاقت اس پر قبضہ کیا اور خود اقوام متحدہ میں اس مسئلہ کو لے کر گیا اور اس پر 20 کے لگ بھگ اقوام متحدہ /سیکورٹی کونسل کی قرارداد یں پاس ہوئی ہیں۔اقوام متحدہ کی قرار دادوں میں قرار دیا گیا ہے کہ کشمیر یوں کو رائے شماری کاموقع دیاجائے گا جبکہ بھارت نے کشمیریوں پربزور طاقت قبضہ برقرار رکھا ہوا ہے۔ 1990 ء کے بعد تحریک ایک نئے جوش اور ولولے سے شروع ہوئی اور اس وقت سے لے کر اس وقت تک ایک لاکھ کے قریب کشمیری شہید ہو چکے ہیں او ر اب 5 اگست 2019 ء میں آکر مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کر دی گئی۔ اس کے بعد طلباء کو بریفنگ کے اوپر سوال و جواب کا موقع دیا گیا۔

ڈائریکٹر اپریشن جموں و کشمیر لبریشن کمیشن راجہ محمد اسلم خان نے طلباء کے سوالات کے جوابات دیے۔طلباء کو بتایا گیا کسی بھی قوم کے معمار اُس کی نوجوان نسل ہوتی ہے اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری ہندوستانی مظالم کو ملکی و بین الاقوامی سطح پر اُجاگر کرنے کے لیے نوجوان نسل کا آج کل کے سوشل میڈیا کے دور میں بڑا اہم کردار ہے۔ہمارے نوجوانو ں کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے معصوم کشمیریوں جن پر بھارتی مظالم عروج پر ہیں اُن کی آواز بنناہے۔جموں وکشمیر لبریشن کمیشن کے سوشل میڈیااکاؤنٹ موجودہیں اُن میں مسئلہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال بیان کی جاتی ہے اور ان پر مواد اپلوڈ کیا جاتا ہے طلباء کو ان اکاؤنٹ کا وزٹ کرکے مواد حاصل کرکے اسے سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرناچاہیے۔ راجہ محمد اسلم خان نے طلباء کومزید بتایا کہ اس وقت مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں پر بدترین مظالم جاری ہیں اور انسانی حقوق کی پامالیاں عروج پر ہیں۔ہندوستان کا پورازور 5 اگست 2019 ء کے بعد مسلم آبادی کی شناخت کو تبدیل کر کے ہندؤوں کی اکثریت کو بڑھانے پر ہے۔بالخصوص 35A کے خاتمے کے بعد ہندوستان کے مخصوص ہندؤوں کو لاکر کشمیر میں آبادکیا جارہا ہے جو ہمارے لیئے ایک بڑا امتحان ہے اور اس کے خلاف آواز اُٹھانا ضروری ہے ان حالات میں ہمارے طلباء سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے علاوہ ویب سائٹ کا وزٹ کر کے وہاں سے مواد حاصل کر کے اس کا استعمال کریں۔ڈائریکٹر اپریشن راجہ محمد اسلم خان نے پرنسپل گرلز ہائیر سکینڈری سکول سیٹھی باغ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس تقریب کا اہتمام کر کے ہمیں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بریفنگ دینے کا موقع فراہم کیا۔
واپس کریں