دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پہلا الیکٹرک طیارہ جسے پرواز کے لیے ایندھن کی ضرورت نہیں
No image دنیا کا پہلا طیارہ جسے اڑانے کے لیے روایتی ایندھن کی ضرورت نہیں بلکہ وہ بجلی کی مدد سے پرواز کرسکتا ہے۔ایلس نامی مکمل طور پر بجلی سے اڑنے والے مسافر طیارے کے پروٹوٹائپ ماڈل کی پہلی آزمائشی پرواز کامیاب ثابت ہوئی۔27 ستمبر کو اس طیارے نے امریکا کے گرانٹ کاؤنٹی انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے اڑان بھری اور 8 منٹ کی پرواز کے دوران ساڑھے 3 ہزار فٹ کی بلندی تک گیا۔

اس طیارے کو ایوی ایشن ائیرکرافٹ کمپنی نے تیار کیا ہے اور اس کے سی ای او گریگوری ڈیوس نے بتایا کہ نئی تاریخ رقم ہوگئی ہے کیونکہ 1950 کی دہائی کے بعد سے propulsion ٹیکنالوجی میں کوئی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی تھی۔اس طیارے میں کسی الیکٹرک گاڑی یا اسمارٹ فون سے ملتی جلتی بیٹری ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے اور صرف 30 منٹ کی چارجنگ سے یہ طیارہ ایک گھنٹے تک پرواز کرسکتا ہے۔اس طیارے میں 9 مسافر اور 2 پائلٹ سفر کرسکتے ہیں اور اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 287 میل فی گھنٹہ ہوگی۔

کمپنی کو توقع ہے کہ وہ 2027 تک فضائی کمپنیوں کو یہ طیارہ فراہم کرسکے گی۔ایوی ایشن ائیرکرافٹ کی جانب سے 2025 تک طیارے کے حتمی ورژن کو مکمل کیا جائے گا اور اس کے بعد ایک یا 2 سال تک اس کی آزمائش کی جائے گی۔
واپس کریں