پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 10 اکتوبرکو کشمیر ہائوس اسلام آباد میں منعقد ہو گا

اسلام آباد ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 10 اکتوبرکو کشمیر ہائوس اسلام آباد میں منعقد ہو گا۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) آزاد جموں و کشمیر کے سیکرٹری جنرل شاہ غلام قادر کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم آزادکشمیر و صدرپاکستان مسلم لیگ(ن)آزاد جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے پاکستان مسلم لیگ(ن)آزادجموں و کشمیر کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 10 اکتوبر بروز ہفتہ صبح10:00بجے کشمیر ہائوس اسلام آباد میں طلب کیا ہے۔
واپس کریں