جہانگیر ترین اور علیم خان نے عمران خان کی پیٹھ میں چھرا گھونپا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ماہر قانون دان حامد خان نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین اور علیم خان نے عمران خان کی پیٹھ میں چھرا گھونپا۔عمران خان سے اختلاف جہانگیر ترین اور علیم خان کی پارٹی میں شمولیت اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس فائل کرنے پر تھا۔ انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت میں مذید کہا کہ عمران خان کو پہلے ہی کہا تھا کہ جہانگیر ترین اور علیم خان پارٹی ہائی جیک کرنے آئے ہیں۔
عمران خان کی اقتدار سے بےدخلی میں جہانگیر ترین اور علیم خان کا بڑا ہاتھ ہے، دونوں نے ہی عمران خان کی پیٹھ میں چُھرا گھونپا۔
انہوں نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف وزیراعظم کے ریفرنس پر واضح کر دیا تھا کہ ایماندار اور قابل جج پر ریفرنس مخصوص قوتوں نے کروایا جسے وقت نے بھی ثابت کیا.
فواد چوہدری بھیجے گئے ہیں، ان کا مقصد عمران خان اور پارٹی کو نقصان پہنچانا ہے۔
واپس کریں